جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی پر قاتلانہ حملہ

0
36

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی پر قاتلانہ حملہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے لیاری میں جماعت اسلامی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کے گھر پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کی ہے

ملزمان گھر کے دروازے پرفائر کر کے بھاگ گئے ،اطلاع پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، ایم پی اے عبدالرشید کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پولیس کہا کہنا ہے کہ گھر کے باہر سے گولیوں کے دو خول ملے ہیں۔ نامعلوم ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی یا پھر گھر پر کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ جس جگہ فائرنگ ہوئی وہاں سے عںدالرشید کا کمرہ قریب ہے۔ جائے وقوعہ پر پولیس نے پہنبچ کر تفتیش شروع کردی

ایم پی اے سید عبدالرشید کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے لیاری کی عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتے ، سارا دن سڑک پر موجود ہوتا ہوں گھر پر حملے کرنے والے بزدل ہیں ۔

واقعہ کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور ڈپٹی سیکریٹری جماعت اسلامی کراچی راشد قریشی سید عبدالرشید کے گھر پہنے ،واقعہ کی مذمت کی اور حکومت سے فوری ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

جماعت اسلامی کراچی کے رہنماؤں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لیاری سے جماعت اسلامی کے ایم پی اے سید عبدالرشید بھائی کے گھر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، وہ الحمدللہ اہلخانہ سمیت محفوظ رہے،گذشتہ کئی دنوں سے اپنے حلقے میں بلدیاتی مسائل کے حوالے سے جارحانہ انداز میں عوام کے درمیان موجود تھے،اللہ تعالی کسی بھی نقصان سے اُنکی حفاظت فرمائے، پولیس واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرے

رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ ایم پی اے سید عبدالرشید کے گھر پر حملے اور فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔حکومت سید عبدالرشید کا تحفظ یقینی بنائے،ایک منتخب ممبر صوبائی اسمبلی و سیاسی رہنما پر حملہ حکومتی ناکامی ہے۔اس واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے

 

Leave a reply