بھارتی یوم جمہوریہ،لندن میں خالصتان کے حامیوں کا مظاہرہ

بھارت کے 76ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر لندن میں خالصتان کے حامیوں نے ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا اور علیحدہ ملک کے قیام کے حق میں نعرے بازی کی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بھارت کے ہائی کمیشن نے ہندوستان کے 76 ویں یوم جمہوریہ لندن کے انڈیا ہاؤس میں شان و شوکت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا۔اس تقریب میں معززین، اراکین، اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کے ایک بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔جشن کا آغاز پر بھارت کا پرچم اور ترانہ چلایا گیا اور پھر ہائی کمشنر نے تقریر کی۔ اس دوران ہائی کمیشن کی عمارت کے باہر خالصتان کے حامی جمع ہوئے اور انہوں نے نعرے بازی کی۔

شرکا نے بھارتی حکومت پر سکھ رہنماؤں کے قتل کا الزام عائد کیا اور عالمی برادری سے خالصتان کے قیام میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیااس دوران بھارت کے حامی افراد اور خالصتان کے حامیوں کے درمیان کشیدگی ہوئی تاہم نوبت ایک دوسرے کے خلاف نعروں تک ہی محدود رہی۔خالصتان کے رہنماؤں نے بھارتی پنجاب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا اور بھارت کی پالیسیوں اور خاص طور پر اقلیتوں کے ساتھ رواں رکھے گئے سلوک پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ اور احتجاج
پارٹی کو متحرک کریں، اہم رہنما کا نواز شریف کو خط

سراج الحق کی خیبر میں امن کے قیام کے لیے تعاون کی پیشکش

ملکی سیاست میں ہلچل، آئی پی پی نے اہم فیصلہ کرلیا

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا شہر میں نئے پروجیکٹس بنانے کا فیصلہ

پاکستان میں پہلی بار شعبہ صحت میں اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال

Comments are closed.