18 اکتوبر جمہوریت کے دفاع کی ایک تحریک کا دن ہے،شیری رحمان

sheri rehman

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے 18 اکتوبر کارساز حملے کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ہے

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر 2007 ایک تاریخی دن ہے جب شہید محترمہ بینظیر بھٹو جلاوطنی کے بعد وطن واپس آئیں،یہ وہ دن تھا جب قوم نے طویل آمریت کے بعد جمہوریت کی بحالی کے لیے ایک نئی امید کی کرن دیکھی،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپس اس بات کی علامت تھی کہ جمہوریت کے بحالی کے سفر میں کوئی رکاوٹ ان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتی،اس دن کارساز حملے میں شہید ہونے والے کارکنان کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں، ان کی قربانیاں ہماری تاریخ کا حصہ ہیں اور ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ اس ملک میں جمہوریت پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان کے بدولت ہی ہے،کارساز میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے ثابت کیا کہ جمہوریت کی راہ میں چیلنجز ہمیشہ موجود رہتے ہیں، مگر پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان کا عزم ان چیلنجز سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، 18 اکتوبر جمہوریت کے دفاع کی ایک تحریک کا دن ہے،اور ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر قائم کھڑے ہیں،

بینظیر بھٹو کے مخالفین بھی قابلت کو مانتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کارساز حملہ عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش تھی،شرجیل میمن

بلاول بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں،فریال تالپور

کارساز حملہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی،بلاول

میرپورخاص: سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت، ریلی اور شمعیں روشن

پاکستان کوسیاسی، معاشی اور جمہوری طاقت بنائیں گے،بلاول

ہنستے مسکراتے اور خوشی میں مست جیالوں کو بم دھماکوں سے اڑادیا گیا، شازیہ مری
پیپلز پارٹی کی رہنما،شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سانحہ اٹھارہ اکتوبر کے شہداء کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، 180 شہید جیالوں کو خراج عقیدت جن کے لہو سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی،شہید محترمہ بینظیر بھٹو اورپارٹی کی مرکزی قیادت کو ان شہید جیالوں نے اپنے حصار میں لیا ہوا تھا، جیالوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دئیے پراپنی قائد کو آنچ نہیں آنے دی،وقت کے فرعونوں سے اس وقت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا لاکھوں لوگوں کے مجمع کا استقبال ہضم نہیں ہوا، ہنستے مسکراتے اور خوشی میں مست جیالوں کو بم دھماکوں سے اڑادیا گیا، ہمارے گھروں میں صف ماتم بچھا دی گئی، پیپلز پارٹی کا فخر ہے کہ اس کے جیالوں نے اپنے محبوب قائد ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید پر اپنی جانیں واری ہیں،شہداء اٹھارہ اکتوبر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا تاریخ ایسے بہادر جیالوں کی ہمیشہ یاد رکھے گی،گڑھی خدابخش کے قبرستان میں سانحہ کارساز کے شہداء “ میں بھٹو ہوں” کے نام سے دفن ہیں، اٹھارہ اکتوبر کو پرعزم ہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پورا کریں گے،

Comments are closed.