مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے وفد کی سندھ کے صدر فیصل ندیم سے ملاقات ، وفد کی قیادت جے یو آئی سندھ کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان کر رہے تھے، جبکہ دیگر ارکان میں مولانا محمد غیاث، مولانا سمیع الحق سواتی اور مولانا ظاہر شاہ شامل تھے۔
باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں سندھ میں جاری بدامنی کی لہر اور دریائے سندھ پر چھے کینالوں کی تعمیر کے خلاف جے یو آئی کی میزبانی میں 21 نومبر کو کراچی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جے یو آئی رہنماں نے مرکزی مسلم لیگ کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، نائب صدر انجینئر نعمان علی، اور جوائنٹ سیکرٹری فیصل علی بلوچ بھی موجود تھے۔مرکزی مسلم لیگ نے آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ملاقات کے موقع پر قاری محمد عثمان کا کہناتھاکہ سندھ کے دریا بچا تحریک کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر سندھ کے دریا بچا اور صوبے کے پانی کے حقوق کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جانی چاہیے۔مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدرفیصل ندیم نے کہاکہ دریاں کے پانی کے ساتھ ساتھ تمام وسائل کی منصفانہ تقسیم ازحد ضروری ہے۔ہم اہل سندھ کے جائز حقوق کیلیے بلندہونے والی ہرآوازپر لبیک کہیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ پانی کے حوالہ سیاندرونی مسائل باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کے ساتھ پاکستان کیپانیوں پر ہندوستان کے ڈاکے پر بھی دنیا بھرمیں آواز بلندکرناہوگی
کراچی:منگھوپیر کے علاقےمیں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن