لاہور،باغی ٹی وی (ویب نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
جمشید دستی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سابق ایم این اے نے پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک، تحریک کے سیاسی پروگرام اور چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جمشید دستی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا

Shares: