جمشید احمد دستی اورمحمد اقبال کی پابندی ختم کرنے کی تحریک ایوان میں منظور

ہم ایران کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں ارکان کی رکنیت معطل کرنا اچھا نہیں ہوتا ہے
NA

اسلام آباد(محمداویس ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے گئے ،اجلاس میں جمشید احمد دستی اورمحمد اقبال کی پابندی ختم کرنے کی تحریک ایوان میں منظور کرلی گئی تحریک وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نزیر تارڑ نے پیش کی –

با غی ٹی وی : رکن اسمبلی صدف احسان نے کہا کہ مجھے مولانا فضل الرحمان نے ٹکٹ دیا ہے اور اسمبلی آئی ہوں قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا۔قومی اسمبلی کااجلاس ایک گھنٹہ 15 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔

قومی اسمبلی میں رابعہ نسیم فاروقی سے سپیکرنے قومی اسمبلی کا حلف لیا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ اس ایوان کی توہین کی گئی ایک سارجنٹ نے ایم این اے کا راستہ روکا تھا اس کا کیا بنا ہے ؟عبدالقادر پٹیل نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر میں مداخلت کی ۔سپیکر قومی اسمبلی نے خاموش رہنے کی ہدایت کی۔عمرایوب نے کہاکہ تین ممبران کی توہین کی گئی ایک رکن کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہےکل دھاندلی زدہ الیکشن تھے آر او کے آفس کے باہر پولیس لگی تھی جس کی وجہ سے ممبران کو جانے نہیں دیا۔ چار صحافیوں پر پولیس نے تشدد کیا گیا ۔پولیس نے کہاکہ پنجاب پولیس کے وردی میں خفیہ اداروں کے اہلکار تھے بتایا جائے کہ یہ کس خفیہ ادارے کے لوگ تھے۔اس کی تحقیقات کی جائیں کہ ایسا کیوں کیا گیا ۔اس آئین کی خفاظت کریں ۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ الیکشن کے حوالے سے معاملے پر الیکشن کمیشن سے بات کریں استحقاق کے حوالے سے تین ارکان تحریک دیں میں دیکھ لوں گا کہ وہ قابل سماعت ہیں کہ نہیں ۔عامر ڈوگر نے کہاکہ فلسطین پر او آئی سی خاموش ہے رجیم چینج بھی اسلام دشمنی کا شاخسانہ تھا امریکن نواز لوگ بیٹھے ہیں یہاں پر جتنی سیٹیاں اور باجے بجائے گئے اس کی ویڈیو دیکھائی آئین پاڑا گیا مگر اسد قیصر نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہمارے ارکان پر پابندی واپس لیں ہم احتجاج کریں گے اس طرح سے ہمیں روکا نہیں جاسکتا ہے یہ فارم 47 کی پیداوار ہیں –

عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ اگر اصل ہیں تو امریکہ مردہ کا نعرہ لگائیں سنی اتحاد کونسل نے امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے اور کہا کہ قادر پٹیل صاحب آپ امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگائیں جس پر انہوں نے نعرہ نہیں لگایا نوید قمر نے کہاکہ ہم ایران کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں ارکان کی رکنیت معطل کرنا اچھا نہیں ہوتا ہے پارلیمنٹ مضبوط ہوتی ہے تو پاکستان مضبوط ہوتا ہے ۔ پارلیمنٹ میں احتجاج کا حق ہے مگر یہاں مسائل بھی اٹھاتے ہیں پارلیمنٹ میں مسائل بیٹھ کر حل کرنے چاہیے ۔ جن لوگوں نے یہاں بھیجا ہے ان کے لیے کام کرنا چاہیے پابندی ہٹادینی چاہیے ۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ہم نے ایرانی صدر سے ملنے گئے حکومت اور اپوزیشن کےارکان مل کر کے گئے اور ہم نے پاکستان کے سفیر کے لحاظ سے ملاقات کی ہے ۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں چیزیں طے کریں ہم ایک دوسرے کو عزت ہی دے سکتے ہیں اور ہمارےپاس دینے کو کچھ نہیں ہے ۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ لوگون نے ہمیں ووٹ دیکر بھیجا ہے ان کا بھی حق ہے ایوان میں قواعد پر عمل کیا جائے ورنہ اس کو تبدیل کردیا جائے ۔

جمشید احمد دستی اورمحمد اقبال کی پابندی ختم کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کی جس کو منظور کرلیاگیا صدف احسان رکن اسمبلی کے حوالے سے جمیعت علمائے اسلام کے اراکین نے کہا کہ ان کو ہم نے ٹکٹ نہیں دیا لیکن یہ اسمبلی میں ا کر بیٹھی ہوئی ہیں ان کو باہر نکالا جائے اس پر صدف احسان نے کہا کہ مجھے مولانا فضل الرحمن نے ٹکٹ دیا تھا جس پر میں اج اسمبلی میں موجود ہوں-

رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے کہا کہ آپ کی موجودگی میں ایک ایلیئن اس ایوان میں موجود ہے، پارٹی نے صدف یاسمین کو ٹکٹ دیا تھا، صدف احسان فراڈ کے ساتھ یہاں پر بیٹھیں ہیں، اس ہاؤس سے اجنبی خاتون کو باہر نکالا جائے-

صدف احسان نے کہا کہ ہم سب کو اتفاق کے ساتھ پاکستان کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہئے، ہم پاکستان کے ورکرز ہیں،مولانا صاحب نے خود مجھے ٹکٹ دیا تھا-

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل ایک سو بیس ووٹ پڑے تھے لیکن تین بکسے بھرے پڑے تھے ، ہم اس فورم پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے ،اس معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ یہاں پر جمع کرائی جائے-

شاہد خٹک نے کہا کہ جمہوری طریقے سے احتجاج کرنا غلط بات ہے تو میں بار بار کروں گا ، بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کریں گے تو ایوان نہیں چلنے دیں گے-

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تعیناتی حکومت اور اپوزیشن مل کرتے ہیں،آئینی اداروں کے بارے میں ایسی گفتگو متعلقہ فورم پر کیجائےنارووال میں بربریت ہوئی مسلم لیگ ن کے ورکر کو قتل کیا گیا، یہ وہ فورم نہیں جہاں الیکشن عذرداریوں کی بات کی جائے-

شازیہ مری نے کہا کہ ہم مسائل پر بات کر رہے ہیں، اگر آپ نے ایوان کو عوام کے مسائل کے لئے استعمال نہیں کرنا تو ہمیں نہ روکیں جب آصفہ بھٹو حلف اٹھا رہی تھیں اس دن جو رویہ اختیار کیا گیا وہ نامناسب تھا، کل جو الیکشن ہوا اس میں خورشید جونیجو جیت کر آئے ہیں ، یہ مینڈیٹ ہے جو وہ لے کر آرہے ہیں، انٹرنیشنل ارتھ ڈے کے حوالے سے قرارداد ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لی، قرارداد وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی-

زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان میں پانچ بڑی سیلولر کمپنیاں ہیں،پاکستان میں 80 فیصد لوگ ان کے کنکشن استعمال کرتے ہیں، جب مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنا ہو تو ان کمپنیوں کی سروسز پر پابندی لگا دی جاتی ہے، کیا ملک میں کبوتر اڑا کر ایک دوسرے کو بیانیہ سمجھانا پلاسٹک بیگز پر ہم نے پابندی لگائی تھی-

Comments are closed.