جامشورو: منشیات کے اسمگلروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی

جامشورو،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایاپالاری) منشیات کے اسمگلروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی

جامشورو کے ایس ایس پی محمد طارق نواز کی ہدایت پر لونی کوٹ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے اسمگلروں کو رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ایس ایچ او لونی کوٹ سب انسپیکٹر سکندر علی رودرانی کی سربراہی میں ایک اہم اطلاع کے بعد کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ پولیس نے ملزمان وسیم مری اور محمد عارف چانگ کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی گاڑی KB-3970 سے پولیس نے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی ہیں جن میں مین پوری میں استعمال ہونے والا چورا اور مین پوری شامل ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ لونی کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Leave a reply