جامشورو : نوری آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے تباہی مچا دی

گاؤں شوکت پالاری میں بارش کے باعث 10 سے زائد گھروں کی چھتیں گر گئیں, ایک بچہ جاں بحق اور3 بچے زخمی

نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایاپالاری) نوری آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے تباہی مچا دی،گاؤں شوکت پالاری میں بارش کے باعث 10 سے زائد گھروں کی چھتیں گر گئیں, ایک بچہ جاں بحق اور3 بچے زخمی

گاؤں بجار پالاری دیگر گاؤں سولر پلیٹ بورنگ سولر پینل اور دیواریں اور گھر بھی ٹوٹ گئے ، 20 سے زائد بکریاں بھی ہلاک ہوگئیں، تیز ہواؤں کے باعث ہائی ٹرانسمشن لائن کے ٹاورز بھی گرگئے،

جامشورو نوری آباد اور مختلف علاقوں کی بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا.

Leave a reply