اسلام آباد: سکھر پریس کلب و سکھر یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر سینئر صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے ) کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نیشنل پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا.

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چار ماہ گزر نے کے باوجود ابھی تک جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ،انہوں مطالبہ کیا کہ جان محمد مہر کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ ان کے اہل خانہ کو انصاف مل سکے
مقررین نے کہا کہ اگر قاتلوں کو گرفتار نہ گیا تو ملک بھر کے صحافی پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے اس لیے سندھ حکومت اور وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کر کے قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنائی جائے. احتجاجی مظاہرے سے پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل ناصر زیدی ،آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک فنانس سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیئر علی ،آر آئی یو جے کے سابق صدور مبارک زیب خان ،عامرسجاد سید آر آئی یو جے کے نائب صدر اظہار خان نیازی،،نیشنل پریس کلب کے نائب صدر نزیر چرن،سینئر صحافی اسد شر ،ربجا کے سیکرٹری آصف ہمدانی ،سینئر صحافیوں نے بھی خطاب کیا،
پی ایف جے کے سابق سیکرٹری نے کہا کہ آج تک پاکستان میں قتل ہونے والے صحافیوں کے قاتلوں کو سزا نہیں مل سکی جو کہ شرم ناک حکومت جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری تک ہماری جد و جہد جاری رہے گی ،
آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی نے کہا کہ پاکستان صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے عالمی درجہِ بندی میں خطرناک ممالک میں شامل ہو چکا ہے جو کہ تشویشناک بات ہے حکومت کسی بھی صحافی کے قتل کے بعد سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتی جس کی وجہ سے آئے روز صحافی قتل ہو رہے ہیں آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری طارق علی ورک نے کہا کہ چار ماہ گزرنے کے باوجود بھی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومت کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اگر قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو ملک بھر کے صحافی پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا رخ بھی کر سکتے ہے، پریس کلب کے باہر کھڑے ہو کر اپنے کسی ساتھی صحافی کے لئے اواز اٹھانا نئی بات نہیں ہے مظاہروں کے بعد بھی حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے ،

واضح رہے کہ سکھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جان محمد مہر جاں بحق ہوگئے تھے ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ صحافی جان محمد مہر پر آفس سے گھر جاتے ہوئے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا ، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہیں ہو سکے تھے ۔

Shares: