پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر اور ماڈل جنت مرزا نےبھارتی اداکار کارتک آریان کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش کا انکشاف کیا ہے جسے انہوں نے ریجیکٹ کردیا-
ایک انٹرویو میں جنت مرزا نے بتایا کہ مجھے ایک بھارتی فلم کے لیے سائن کیا جا رہا تھا جس میں میرے مدمقابل کارتک آریان کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن والدین کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر انہوں نے شہرت حاصل کرنے کے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کی بجائےاسے مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں بھارت جا کر کام نہیں کرسکتی اور ایسا میں کبھی بھی نہیں کرنا چاہوں گی والدین بھی نہیں مانتے اور مزید یہ کہ میرا اپنا دل بھی وہاں جاکر کام کرنے پر آمادہ نہیں تھا میں فلم کے بجائے ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کو ترجیح دیتی ہوں آج کے نوجوان سنیما جانے کے بجائے اپنے گھروں میں بیٹھ کر سکرولنگ کو ترجیح دیتے ہیں، آج کل کے نوجوان ٹک ٹاک پر مجھے جب چاہیں، جہاں چاہیں، دیکھ سکتے ہیں، سینما کے ٹکٹ بہت مہنگے ہیں اور ہر کوئی اپنے پور ے خاندان کے لیے افورڈ نہیں کر سکتا۔
صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات
واضح رہے کہ جنت مرزا نے فلمی کیریئر کا آغاز فلم تیرے باجرے دی راکھی سے کیا تھاجو کامیابی حاصل نہ کر سکی اس کے بعد انہوں نے اپنی تمام ترتوجہ ماڈلنگ اور سوشل میڈیا پر رکھ دی۔
پنجاب میں 10 نئی واسا قائم کرنے کا فیصلہ