جنت مرزا کی مداحوں سے فیس بُک پر اپنے نام سے جعلی اکاؤنٹ کی رپورٹ کرنے کی اپیل

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ جنت مرزا نے مداحوں سے فیس بُک پر اُن کے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی اپیل کردی۔

باغی ٹی وی : حال ہی میں لالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور اداکارہ جنت مرزا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوریز شیئر کیں جن میں اُنہوں نے اپنے نام سے منسوب جعلی فیس بُک اکاؤنٹ کے اسکرین شاٹ شیئر کیے۔

جنت مرزا کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کے نام سے بنایا گیا فیس بُک اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے جبکہ اُس اکاؤنٹ کو 48 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے-

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’فیس بُک پر موجود یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے نقالی ایک جرم ہے، براہِ کرم اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں۔

جنت مرزا نے کہا کہ جب آپ اس کاؤنٹ کو رپورٹ کردیں گے تو مجھے لازمی آگاہ کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جنت مرزا نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹک ٹاک کو رپورٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کی ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 14 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

جنت مرزا سے قبل وزیراعظم عمران خان پاکستان کی وہ واحد شخصیت تھے کہ جنہیں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر 13 اعشاریہ 5 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا تھا لیکن اب جنت مرزا کے ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد مقبولیت کی دوڑ میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے-

جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں وزیراعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Comments are closed.