قصور
نواحی گاؤں میں قبضہ مافیا نے جنازگاہ کی دیواریں گرا کر قبضہ کر لیا اور زبردست ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں گاؤں سکندر پورہ تحصیل و ضلع قصور کی جنازگاہ میں قبضہ مافیا نے زبردستی قبضہ کر لیا ہے اور جنازگاہ کی دیواریں گرا کر قبضہ مافیا گروپ عارف ڈوگر ساجد ڈوگر محمد حسین عرف ممی آرائیں نے مسلح افراد کے جتھے دوسرے گاؤں سے بلوا کر ہوائی فائرنگ کی جس سے سکندر پورہ میں خوف و ہراس پھیل گیا
گاؤں والوں کی طرف سے ایف آئی آر دینے پر قبضہ مافیا گروپ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور دوبارہ سے ہوائی فائرنگ کی جس کی وجہ سے علاقے بھر میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے
اہلیان دیہہ کا کہنا ہے کہ ہماری وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب اور تمام اعلی عہدے داران سے انصاف کی اپیل کی جاتی ہے
جناز گاہ کی دیواریں گرا کر قبضہ کر لیا
