جنوبی پنجاب والوں کو شاہ محمود قریشی نے سنائی ایک بار پھر خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قصوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے رمضان پیکج کیلئے اربوں روپے کی گرانٹ منظور کی،

وزیر خارجہ شاہ محمود قصوری کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں کو سہولت بازار کی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، امید ہے یوٹیلٹی کارپوریشن شہریوں کو معیاری اشیا فراہم کرے گا،آج ملتان میں رمضان پیکج کے آغاز کا افتتاح کررہے ہیں، وزیراعظم منہگائی پر ہر ہفتے بریفنگ لیتے ہیں،ہمارا سب سے بڑا چیلنج منہگائی کو کنٹرول کرنا ہے، وزیراعظم نے کل لاہورمیں جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی، پاکستان کا روپیہ اب مستحکم ہونا شروع ہوگیا ہے، روپے کی بہتری سے امپورٹڈ اشیاکی قیمتوں پر فرق پڑے گا،29 مارچ کو اختیارات سلب کرنے والا نوٹی فکیشن واپس لے لیا گیا ہے،دسمبر 2020 کا نوٹیفکیشن کابینہ نے منظور کردیا ہے، اس کا نوٹیفکیشن کردیا جائیگا،

وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات افسران کوملاقات میں دیں اہم ہدایات

جنوبی پنجاب صوبے کا خواب منشور میں سمویا تھا آج عملی تعبیر کا آغاز ہو چکا،شاہ محمود قریشی

بزدار سرکار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلیے سیکرٹریز تعینات کر دیئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قصوری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فی الفور فنڈز کے اجرا کی ہدایت کی ہے، سیکریٹریٹ کے لئے 70 کروڑ روپے ریلیز ہوگئے ہیں ،وزیراعظم ملتان اور بہاول پور میں سیکریٹریٹ کا بنیاد رکھیں گے، ماضی میں جنوبی پنجاب کیلئے رکھی گئی رقم دوسرے منصوبوں میں لگادی جاتی تھی،جنوبی پنجاب کا 33 فیصد بجٹ دکھایا جاتا تھا اور 17 فیصد خرچ کیا جاتا تھا،اگلے ترقیاتی بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے الگ بجٹ ہوگا، اس سال بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لئے علیحدہ رقم مختص کی جائے گی،

 

Shares: