جنوب مشرقی لندن میں کرونا کا پھیلاؤ تیز،تعلیمی ادارے بند

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے لندن میں سکول دوبارہ سے بند ہو گئے ہیں اور آن لائن کلاسز شروع کر دی گئی ہیں

سکائی نیوز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق لندن میں کرونا کی وبا پھر بڑھ رہی ہے،جنوب مشرقی لندن میں واقع رائل بورو آف گرین وچ کے اسکولوں کو کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پیر کے روز سے بندکیا جا رہا ہے اور کلاسز آن لائن ہوں گی

ایک کھلے خط میں ، کونسل کے رہنما ڈینی تھورپ نے متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے سلسلے میں گرین وچ میں صورتحال اب انتہائی تیزی سے خراب ہو رہی ہے،مجھے آج پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے ساتھیوں نے بریفنگ دی ہے کہ گرین وچ میں وبائی امراض تیزی سے بڑھنے کی وجہ سے ہمیں سب کچھ بند کرنا پڑے گا، گرین وچ میں کرونا کی شرح مارچ سے بھی زیادہ ہو گئی ہے

مسٹر تھورپ نے مزید کہا ، ان وجوہات کی بناء پر میں نے گرین وچ کے تمام اسکولوں سے کہا ہے کہ وہ پیر کی شام سے بند کردیں اورآن لائن کلاسز جاری رکھیں،خاندانوں کو لکھے گئے ایک اور خط میں ، مسٹر تھورپ نے زور دے کر کہا ہر کوئی یہ سمجھے کہ یہ کسی بھی طرح سے کرسمس کی تقریبات میں توسیع کرنے کا موقع نہیں ہے ،کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ایسا کر رہا ہوں، سکول بند نہیں کریں گے تو انسانی زندگیاں خطرے میں آ جائیں گی

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گرین وچ میں 9 دسمبر تک 915 کرونا وائرس کے نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں – جو ہر 100،000 افراد میں 248.3 کیسوں کے مساوی ہیں۔

Shares: