پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جنگ آپ نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے امریکا براہ راست جنگ میں شامل ہو گیا ہے۔

ایرانی فوج کے خاتم الانبیا یونٹ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو ایران کی 3 بڑی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد سنگین نتائج کے حامل طاقت ور حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جنگ جواری ٹرمپ نے شروع کی، ختم ہم کریں گے۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایرانی سرزمین کی خلاف ورزی کی ہے، امریکا کیخلاف طاقتور،ٹارگٹڈ آپریشنز کیے جائیں گے، امریکا کوبھاری، افسوسناک، غیرمتوقع نتائج کاسامنا کرنا پڑے گا،یہ جارحانہ اقدام ایک دم توڑتی صہیونی حکومت کو زندہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکا سخت آپریشنز اورشدید نتائج کاانتظار کرے، اللہ کاحکم ہے دشمن کے مقابلے کے لیے جو ہو سکے تیاری کرو، اللہ نے حکم دیا کہ قوت تیارکروجس سے تم دشمن کو ڈرا سکو امریکا ایران کے ساتھ براہ راست جنگ میں کود چکاہے، امریکا اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، امریکی اقدام سے خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کی راہ ہموار ہوگئی جنگ امریکا کیلیے ہرگز فائدہ مند ثابت نہیں ہوگی، مجاہدین کے جوابی آپریشنز سے دشمن کوسرپرائز ملے گا،جنگ جواری ٹرمپ نے شروع کی، ختم ہم کریں گے۔

ایرانی میڈیا کی کمانڈر ان چیف امیر حاتمی کے خطاب کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں امریکا نے مجرمانہ کارروائیاں کیں، ایران نے’فیصلہ کن جواب دیا،اس بار بھی ایسا ہی ہو گا امریکی فوجیوں کیخلاف کارروائی کاامکان پیدا ہوگیا ایران کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا ماضی میں جب بھی امریکہ نے ایران کے خلاف ’مجرمانہ کارروائی‘ کی تو انہیں اس کا ’فیصلہ کن جواب ملا ہے، اور اس بار بھی ایسا ہی ہو گا۔

ایرانی فوجی یونٹ خاتم الانبیاء کے ترجمان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ امریکا طاقتور جواب کا انتظار کرے، امریکی حملے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔

ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی نے ایک بیان کہا کہ امریکی حملے کے بعد ان کی افواج کی جانب سے امریکی فوجیوں کے خلاف ’کسی بھی قسم کی کارروائی‘ کا امکان پیدا ہو گیا ہے، ایران ’کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے اتوار کی صبح ایران میں تین نیوکلیئر تنصیبات پر براہ راست فضائی حملے کیے گئے تھے، امریکی فضائیہ نے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان پر حملے کے دوران دنیا کے طاقتور ترین بموں میں شمار کیے جانے والے ”بنکر بسٹر“ بم “GBU-57A/B “Massive Ordnance Penetrator (MOP) استعمال کیے تھے۔

Shares: