سابق وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان اس کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے سینیٹ میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ دشمن کو کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے ہزار بار سوچنا چاہیے کیونکہ پاکستان پلک جھپکے بغیر اس کا جواب دے گا۔انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کا جواب ہمیشہ آنکھ کے بدلے آنکھ، گاؤں کے بدلے گاؤں، شہر کے بدلے شہر اور ملک کے بدلے ملک کے اصول پر مبنی ہوگا۔سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی وضاحت کی کہ موجودہ آرمی چیف کے پاس حالات کا مکمل ادراک ہے اور وہ فوراً فیصلہ کرنے کے عادی ہیں۔ انہیں پورے ادارے کی حمایت حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو اطمینان رکھنا چاہیے کیونکہ وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ہماری مسلح افواج ملک کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

Shares: