جنت مرزا نے بشریٰ انصاری سے معافی مانگ لی

جنت مرزا نے بشریٰ انصاری سے معافی مانگ لی

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے وضاحتی بیان پر ان سے معافی مانگ لی –

باغی ٹی وی : بشریٰ انصاری نے جنت مرزا سے متعلق بیان پر وضاحتی پوسٹ شئیر کی تھی سینئر اداکار نے انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ میں نے صرف ایک پوسٹ دیکھی اور اس میں اقلیتوں کے یوں جذبات مجروح ہونے پر اپنے غصے کو قابو میں نہ رکھ سکی۔

بشریٰ انصاری نے وضاحتی بیان میں کہا کہ بغیر یہ جانے کہ یہ جنت مرزا کی غیر ارادی طور پر کی گئی غلطی ہے جس کی وہ معافی مانگ چکی ہیں میں نے پوسٹ شیئر کردی لیکن بعد میں جب مجھے اس معاملے کا علم ہوا تو میں نے انسٹاگرام سے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

بشریٰ انصاری کی جنت مرزا سے متعلق بیان پر وضاحت

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ میں نہیں جانتی تھی جنت مرزا کون ہے، میں یہاں کسی کو اسلام نہیں سکھا رہی بلکہ اب ہمیں انسان بننا پڑے گا اور انسانیت کی عزت کرنا ہوگی۔

لیجنڈری اداکارہ نے کہا کہ بچوں کو اپنے بڑوں کی عزت کرنی چاہیے پھر چاہے وہ آپ کو آپ کی غلطیوں پر ڈانٹ ہی کیوں نہ رہے ہوں۔

تاہم اب جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کے وضاحتی بیان پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے معذرت خواہ ہوں مگر آپ کے الفاظ میرے لئے اور میری فیملی کیلئے انتہائی سخت تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی سے بھی جھگڑا کرنا نہیں چاہتی تھی ، لیکن بات جب میرے گھر والوں پر آگئی تو میں نے جواب دینا مناسب سمجھا۔

جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کے الفاظ دہراتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ان الفاظ نے مجھے اشتعال دلایا۔

ٹک ٹاکر نے لکھا کہ بے شک ہمیں اپنے بڑوں کا احترام کرنا چاہئے لیکن بڑوں کو بھی چھوٹوں کو شفقت سے سمجھانا چاہیے۔

جنت مرزا نے کہا کہ آپ پیار سے سمجھاتیں تو میں ہزار مرتبہ معذرت کرلیتی سب کے سامنے کیونکہ میں کسی کی بھی دل آزاری کرنا نہیں چاہتی-

آخر میں جنت مرزا نے لکھا کہ کوئی شک نہیں کہ آپ پاکستان کی لیجنڈ ہیں، لیکن آپ کو معاملے کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔

بشریٰ انصاری نے نمبر ون ٹاک ٹاکر جنت مرزا کو جاہل کیوں قرار دیا؟

بشریٰ انصاری کے تبصرے پر جنت مرزا کا سخت رد عمل

Comments are closed.