جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس جاری ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج سے باقاعدہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، فاسٹ بولر بھرپور ردھم کے ساتھ نیٹ میں بولنگ کی پریکٹس کررہے ہیں جبکہ اسپنرر گذشتہ روز ماضی کے عظیم اسپنر ثقلین مشتاق کی “ٹپس” کو مدنظر رکھتے ہوئے بولنگ کررہے ہیں جبکہ بلے باز محمد یوسف اور بیٹنگ کوچ یونس خان کی جانب سے دئیے گئے کارآمد مشورے کے تحت بیٹنگ پریکٹس میں مشغول ہیں۔

قومی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فیلڈنگ،باؤلنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی،پاکستان کے دورہ پر آئی ہوئی جنوبی افریقہ کی ٹیم کیخلاف قومی کھلاڑیوں نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں بھرپور پریکٹس کی ۔ کھلاڑیوں نے بائولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں ۔

قومی اسکواڈ کے علاوہ امپائرز پینل میں شامل آفیشلز بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں، جنوبی افریقہ کی ٹیم کل سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کریگی، بائیو سیکیور ببل کے تحت مہمان ٹیم گزشتہ چار روز سے کراچی جمخانہ میں ٹریننگ کررہی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے باعث سیکیورٹی کے پیش نظرحسن اسکوائرسے نیشنل اسٹیڈیم تک سڑک کو ہرقسم کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، ٹریفک اہلکار نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے اطراف آنے والی ٹریفک کو متبادل راستے کے زریعے پرانی سبزی منڈی کی جانب موڑ رہے ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کی تیاریاں بھی جاری ہیں، دونوٹ ٹیموں میں دو ٹیسٹ میچ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4 فروری سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ ٹی 20 سیریز کےتینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Leave a reply