ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دے دی، جنوبی افریقا نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا
افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلا گیا، افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 57 رنز کا ہدف دیا، جنوبی افریقا کے ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 8.4 اوورز میں اپنا ہدف حاصل کر لیا اور فائنل تک رسائی حاصل کر لی.
افغانستان کی ٹیم میں سے عظمت اللہ عمر زئی نے دس رنز بنائے، ابراہیم زدران 2،گلبدین نائب 9، ننگیالیا خروٹے2، کریم جنت 8، راشد خان 8 اور نوین الحق نے 2 رنز بنائے،افغانستان کے کھلاڑی رحمان اللہ گر باز، محمد نبی اور نو ر احمد صفر پر آؤٹ ہو ئے،
افغانستان کیخلاف اننگز اوپن کرنے کیلئے آنے والے جنوبی افریقی بیٹر کوئنٹن ڈی کوک 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے، جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس نے 29 اور کپتان ایڈرن مارکرم نے 23 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں کردار ادا کیا۔
آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان شام ساڑھے سات بجے پروویڈینس میں ہوگا، ایونٹ کا فائنل ہفتہ 29 جون کو برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقا کی ٹیم نے سال 2009 اور 2014 میں سیمی فائنل کھیلا تھا لیکن اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس مرتبہ وہ ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا عزم لیکر میدان میں اتری ہے۔