جنوبی پنجاب میں جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب

بہاولپور: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے جرائم کے خلاف سینہ سپر ہونے والے پولیس کے جوان محکمے کا سرمایہ ہیں۔امن و امان کے قیام کیلئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے والے افسران و اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ فورس کا مورال بلند ہوسکے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بہاولپور رینج کے دورہ کے موقع پر اشتہاریوں کیخلاف مھم میں بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران میں نقد انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے انسپکٹر عرفان اکبر،سب انسپکٹران محمد علی اور صفدر اقبال کے ساتھ ٹی اے ایس أئی محمد رفیق کو سی سی ون سرٹیفکیٹ سے نوازا۔آر پی او محمد زبیر دریشک اور ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا بھی انکے ہمراہ تھے

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں مجرمان اور اشتہاریوں کیخلاف مھم میں واضح کامیابی ملی ہے اور جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی یے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے فیلڈ افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ محکمہ پولیس عوام کی امیدوں پر پورا اترسکے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی پولیس عوامی خدمت کیلئے مزید جانفشانی سے کام کرے۔قبل ازیں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کے دورہ بہاولپور کے موقع پر آر پی او بہاولپور محمد زبیر دریشک نے امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ بھی دی۔

Comments are closed.