جنوبی پنجاب میں تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بزدار حکومت کا بڑا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب میں تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بزدار حکومت کااحسن فیصلہ،ڈیرہ غازی خان میں 500 ایکڑپرسفاری پارک بنے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے سفاری پارک کے قیام کی منظوری دے دی۔
ڈیرہ غازی خان سفاری پارک میں ایک بڑا اور4 چھوٹے انکلوژر بنائے جائیں گے۔ پارک میں پکنک سپاٹ اور کیفے ٹیریا کے ساتھ دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ سوئمنگ پول اور چلڈرن پارک بھی بنائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سفاری پارک ڈی جی خان میں شجرکاری ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کو معیاری تفریح گاہ کی فراہمی کیلئے سفاری پارک کا منصوبہ جلد از جلد آپریشنل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا تھیلیسیمیا کی مریض طالبہ آمنہ محمود بارے اہم اعلان
نوازشریف "یہ کام” کیا کرتے تھے، پنجاب اسمبلی میں بیان پر ہنگامہ
سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پنجاب میں کتنے فنڈز جاری ہوئے؟ وزیراعلیٰ نے بتا دیا
ان ہاؤس تبدیلی، حمزہ شہباز نے بڑا دعویٰ کر دیا
پنجاب میں فارورڈ بلاک، بزدار کی پریشانی دور کرنے اہم شخصیت نے کی وزیراعلیٰ سے ملاقات
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر میں شانہ بشانہ چلیں گے۔تنقید برائے تنقید کے باوجود پنجاب حکومت کی کارکردگی تینوں صوبوں سے بہتر ہے۔سازشی عناصر تنقید کرتے رہ جائیں گے اور پنجاب آگے بڑھتا جائے گا
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی وزیروائلڈ لائف اینڈ فشریز اسد کھوکھر، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری جنگلات،جنگلی حیات و ماہی پروری، ڈی جی وائلڈ لائف، ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی.