جنوبی پنجاب صوبے کا خواب منشور میں سمویا تھا آج عملی تعبیر کا آغاز ہو چکا،شاہ محمود قریشی

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کےمنتخب نمائندے کی حیثیت سے وزیر اعظم کا مشکورہوں،

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا خواب منشور میں سمویا تھا آج عملی تعبیر کا آغاز ہو چکا ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی عمل میں آ چکی ہے لوگوں کو اپنے کاموں کے سلسلے میں لاہور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامی معاملات ملتان اور بہاولپور میں ہی حل ہوں گے ،افسران بہاولپور اور ملتان دونوں جگہوں پر اپنے دفاتر قائم کریں گے نیشنل فنانس ایوارڈ کی طرح پرونشل فنانس ایوارڈ بھی ضروری ہے،جنوبی پنجاب فنڈز کو کسی دوسری مد میں خرچ نہیں کیا جا سکے گا، قدم کو سراہتے ہیں ،

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی کی ملاقات ہوئی ہے

چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک، انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ افتخار سہو اور وزیراعلیٰ کے سیکرٹری کوآرڈینیشن جاوید اختر بھی اس موقع پر موجود تھے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےا ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے افسروں کی میرٹ پر تعیناتی کی ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے علاقے کے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا ہے

Leave a reply