جنوبی پنجاب صوبہ میں کون کون سے اضلاع شامل ہوں گے، قریشی نے اعلان کر دیا

0
63

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے آئین میں ترمیم کریں گے، جنوبی پنجاب کے لئے 120 سیٹیں تجویز کی گئی ہیں، ہائیکورٹ بھی الگ ہو گی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں میڈیا س گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے قومی اسمبلی میں بل منظور کروا لیا ہے، اب آئین میں ترمیم باقی ہے جس کے ہونے کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ بن جائے گا، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ ملتان، بہاولپور ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع پر مشتمل ہو گا. انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے پیپلز پارٹی نے مثبت جواب دیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے بہاولپور صوبہ کا بھی مطالبہ کیا ہے.

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے بعد مسلم لیگ نے پنجاب اسمبلی میں بھی قرارداد جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے ساتھ بہاولپور صوبہ بھی بنایا جائے.

Leave a reply