راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 13 خوارج ہلاک کئے گئے۔
باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 اور 25 دسمبر 2024 کو کئے گئے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 13 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہر یوں کےقتل میں بھی سرگرم رہے علاقے میں پائےجانے والے دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیےسینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مملکت آصف علی زرداری نے بیان میں جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران 13 خوارج کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کررہی ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغا میں 13 خوارج کو نے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے قوم کو سیکورٹی فورسز کے نڈر جوانوں پر فخر ہے۔ ملک سے فتنہ الخوارج اور دہشتگردی کے مکمل سد باب تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔








