جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو جدید بنیادوں پر چلایا جائے گا

0
32

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ای فائلنگ اینڈ آٹو میشن سسٹم اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ کیلئے پی آئی ٹی بی اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ای فائلنگ اینڈ آٹو میشن سسٹم اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ کیلئے پی آئی ٹی بی اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔ ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب میں ایم او یو پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور نے دستخط کئے۔ تقریب میں ڈی جی آئی ٹی آپریشنز فیصل یوسف‘ ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف و دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ ایم او یو کیمطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں پی آئی ٹی بی کی تکنیکی معاونت سے مکمل پیپرلیس نظام نافذ کیا جائے گا اور افسران الیکٹرانک فائلوں پر جدید انداز میں ضروری احکامات دے سکیں گے۔

اس کے علاوہ سیکرٹریٹ میں افسران اور سٹاف کی حاضری‘ ٹرانسفر‘ پوسٹنگ‘ پروموشن‘ ریٹائرمنٹ وغیرہ کا عمل بھی آن لائن کیا جائے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے کہا کہ جدید نظام کا مقصد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو جدید اصولوں پر استوار کرنا‘ شفافیت لانا اور اخراجات بچانا ہے۔چیئرمین اظفر منظور نے کہا کہ الیکٹرانک فائلنگ اور ہیومن ریسورس سسٹم کی بدولت کارکردگی میں بہتری اور وقت کی بچت ہو گی۔

Leave a reply