جانوروں کی قربانی سے پہلے عوام کی قربانی

قصور
آنے والی عید قربان پہ
جانوروں کی قربانی سے پہلے ہی غریب عوام کی قربانی کا سلسلہ شروع ہو گیا،سبزی مصالحہ جات بلخصوص ادرک کی قیمت انتہاء کو پہنچ گئی,ادرک 800 روپیہ فی کلو تک فروخت

تفصیلات کے مطابق قصور میں آنے والی عید قربان سے پہلے ہی غریب عوام کی قربانی کی جا رہی ہے
عید سے قبل ہی سبزی مصالحہ جات انتہائی مہنگے ہو گئے ہیں جبکہ ادرک کی قیمت انتہاء کو پہنچ چکی ہے
اس وقت قصور میں ادرک 800 روپیہ فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے جو کہ سخت ناانصافی ہے
اس کے علاوہ دیگر سبزی مصالحہ جات بھی مہنگے کئے جا رہے ہیں جس سے مہنگائی کے مارے شہری سخت پریشان ہو کر رہ گئے ہیں
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ سبزیوں پھلوں و مصالحہ جات کی قیمتیں کنٹرول کی جائے

Leave a reply