ٹوکیو کے ایئر پورٹ پر رن وے پر جاپانی ایئر لائن کے طیارے کو آگ لگ ئی
جاپان ایئر لائن کا ایک طیارہ منگل کی شام ٹوکیو کے ہنیدا ہوائی اڈے پر رن وے پر اترتے ہی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق سامنے آنی والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کی کھڑکیوں اور اسکے نیچے سے آگ کے شعلے نکلتے دکھائی دے رہے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہو سکتا ہے طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرایا ہو جس کی وجہ سے آگ لگی ہو، طیارے میں مسافر بھی موجود ہیںَ، JAL 516 طیارے نے ہوکائیڈو سے اڑان بھری تھی۔جاپانی ایئر لائن کے جہاز میں 379 افراد سوار ہیں،
لوگوں کو جہاز سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، جہاز سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں، ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ طیارے کو میرے سامنے آگ لگی،بعد میں ویڈیو میں دکھایا گیا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھا رہا ہے، حادثے میں کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ طیارے میں سوار تمام مسافروں کو اتار لیا گیا ہے، واقعہ میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی انکوائری کی جارہی ہے کہ حادثہ پائلٹ کی غلطی سے پیش آیا یا ائیر ٹریفک کنٹرول اس کا ذمہ دار ہے
ٹوکیو کے ایئر پورٹ پر جاپانی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،300 مسافر تھے سوار#baaghitv #pakistan #Japan #japanairline #BREAKING_NEWS https://t.co/YxKn7CySK9 pic.twitter.com/42SowCO7vl
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 2, 2024
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ایئر لائن کا طیارہ کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرایا، جس کے بعد طیارے کو آگ لگی، کوسٹ گارڈ کا طیارہ بھی آگ لگنے سے تباہ ہو گیا، کوسٹ گارڈ کے طیارے میں اسوقت کوئی سوار نہیں تھا،
برطانوی ایئر لائن کا طیارہ کوسٹ گارڈ کے جس طیارے سے ٹکرایا وہ زلزلہ متاثرین کی امداد لے کر جا رہا تھا،طیارے میں آگ لگنے کی بعد ریسکیو حکام فوری ایئر پورٹ پہنچے ہیں،ہوائی جہاز آگ لگنے سے مکمل تباہ ہو گیا ہے،
جاپانی طیارے کی کوسٹ گارڈ کے طیارے کو ٹکر سے آتشزدگی کا واقعہ،پانچ افراد کی موت
جاپان ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ طیارے میں سوار تمام 379 افراد، 367 مسافروں بشمول 8 بچوں اور عملے کے 12 ارکان کو نکال لیا گیا۔جاپان کوسٹ گارڈ کے طیارے میں چھ افراد سوار تھے۔جس میں سے کپتان زخمی ہو کر باہر نکل گیا۔ کوسٹ گارڈ کے طیارے میں سوار عملے کے پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے
واقعہ کے بعد ایئر پورٹ کو مکمل بند کر دیا گیا ہے،تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں،جاپانی ایئر لائن کی پرواز 516 جو شمالی جاپانی شہر ساپورو سے آرہی تھی شام 5 بج کر 47 منٹ مقامی وقت پر ٹوکیو کے ہنیدا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئی،
این ایچ کے ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ جاپان ایئر لائنز کی پرواز JAL-516 کے تمام مسافر، جن میں کل 379 افراد تھے، طیارے کے مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آنے سے پہلے ہی بحفاظت باہر نکل گئے۔ جاپانی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ اس کے طیارے کا پائلٹ نکل گیا تھا وہ زخمی ہے تا ہم عملے کے دیگر پانچ دیگر ارکان کی موت ہو گئی ہے،
کیبن دھویں سے بھر گیا، ایسے لگا جیسے جہنم کا دھواں چھلک رہا تھا،جاپانی ایئر لائن کے طیارے میں سوار مسافر کی گفتگو
سویڈن کے 17 سالہ اینٹون ڈیبی، جو جاپان ایئر لائنز کے طیارے میں مسافر تھے، نے سویڈش اخبار کو بتایا کہ "کچھ ہی منٹوں میں پورا کیبن دھویں سے بھر گیا تھا اس دوران ہم نے خود کو فرش پر گرا دیا، پھر ہنگامی دروازے کھولے گئے اور ہم نے چھلانگیں لگائیں،کیبن میں دھواں جہنم کی طرح چھلک رہا تھا۔ہر طرف طیارے میں افرا تفری تھی،