جاپان کے چاند پر لینڈ کرنےوالےمشن کی پہلی رنگین تصویر بھی جاری

چاند پر پہنچنے کے 2 گھنٹے 37 منٹ بعد مشن کا تمام ڈیٹا موصول ہوگیا تھا
moon

ٹوکیو: جاپان نے چاند پر لینڈ کرنے والے اپنے مشن کی اولین رنگین تصویر جاری کی ہے۔

باغی ٹی وی : جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اس کے مشن نے اپنے طے شدہ ہدف کے اندر ہی لینڈ کرنے میں کامیابی حاصل کی، اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (سلم) نامی یہ مشن 19 جنوری کو چاند پر اترا تھا اور اس طرح جاپان چاند پر پہنچنے والا دنیا کا 5 واں ملک بن گیا تھا-
https://x.com/ISAS_JAXA_EN/status/1750418819242426394?s=20
جاپانی خلائی ادارے نے بتایا کہ اسے چاند پر پہنچنے کے 2 گھنٹے 37 منٹ بعد مشن کا تمام ڈیٹا موصول ہوگیا تھا، ہمیں ڈیٹا کا زیادہ تفصیلی تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے مگر مشن نے طے شدہ ہدف کے 3 سے 4 میٹر کے اندر پن پوائنٹ لینڈنگ کی۔
https://x.com/JAXA_en/status/1750454129837904313?s=20
ادارے کی جانب سے کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لینڈر مون کی سطح پر سر کے بل گرا ہوا ہے چاند پر اترنے کے آخری مرحلے کے دوران ممکنہ طور پر لینڈر کے 2 میں سے ایک انجن نے کام بند کر دیا تھا، جس کے باعث وہ سر کے بل لینڈ ہوا، اگرچہ یہ مشن کامیاب رہا مگر اس کے سولر پینل بجلی بنانے میں ناکام رہے۔

انتخابات 2024: محکمہ خزانہ پنجاب 4ارب 18کروڑ 55 لاکھ روپے کے فنڈز تقسیم کر دیئے

جاپانی خلائی ادارے کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر غلط زاویے سے لینڈنگ کے باعث اس مسئلے کا سامنا ہوا اور امکان ہے کہ سورج کی روشنی کی سمت میں تبدیلی سے مشن کی توانائی بحال ہو جائے گی اسی وجہ سے مشن کو چاند پر اترنے کے 3 گھنٹے بعد بند کر دیا گیا تھا تاکہ لینڈر کو دوبارہ بحال کرنے میں مدد مل سکے مگر سوئچ آف ہونے سے قبل سلم نے تصویر اور دیگر ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ جاپانی مشن کو ستمبر 2023 میں چاند کی جانب روانہ کیا گیا تھا، 4 ماہ سے زائد عرصے بعد جاپانی مشن نے چاند پر پن پوائنٹ لینڈنگ میں کامیابی حاصل کی۔

کینیڈا کے قومی انتخابات میں بھارت کی مداخلت کا انکشاف

اسرائیلی فوج کی خان یونس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز پر …

Comments are closed.