جاپان میں نئے جان لیوا وائرس کا انکشاف

نئے جان لیوا وائرس کا نام اوز ہے
tick

ٹوکیو: جاپان میں نئے جان لیوا وائرس کا انکشاف ہوا ہے، وائرس نے خاتون کی جان لے لی۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفیکٹیو ڈیزیز(این آئی آئی ڈی) اور وزارت صحت، محنت اور بہبود کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق نئے جان لیوا وائرس کا نام اوز ہے ٹوکیو کی رہائشی 70 سالہ خاتون گزشتہ سال اس وائرس سے متاثر ہوئی تھی جس نے کبھی بیرون ملک سفر نہیں کیا بلکہ اسے ہائی بلڈ پریشر سمیت بنیادی بیماریاں لاحق تھیں۔

اسپتال لائی گئی مریضہ کا تفصیلی معائنہ کیا گیا تو خاتون کی دائیں ٹانگ پر ایک خون چوسنے والا کیڑا “ٹک” خون چوستا ہوا پایا گیا تاہم اسپتال میں داخل ہونے کے 26 دن بعد دل کی سوزش مایو کارڈائٹس کی علامات کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات شروع

وزارت نے کہا کہ اگرچہ جنگلی حیات اور انسانوں میں ٹک سے پیدا ہونے والے وائرس سے ممکنہ انفیکشن کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا مہلک کیس ہے۔

وزارت کے مطابق، خاتون، جس کی بیرون ملک سفر کی تاریخ نہیں تھی، گزشتہ موسم گرما میں بخار، تھکاوٹ اور جوڑوں کے درد سمیت علامات کے ساتھ اسپتال گئی اسے نمونیا ہونے کا شبہ تھا اور اس نے اینٹی بائیوٹکس تجویز کیں، لیکن اس کی علامات بگڑ گئیں اور اسے سوکوبا میڈیکل سینٹر میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

سلمان خان کو انتہائی درد ناک دھوکے ملے،اب انہیں گھریلو خاتون کی ضرورت ہے،ماہر علم …

ماہرین کے مطابق اوز وائرس “ٹک” کے کاٹنے سے پھیلتا ہے جس کی نسل جاپان میں موجود ہے تاہم تاحال جاپان سے باہر اس وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ جہاں پر یہ خون چوسنے والا کیڑا “ٹک” پایا جاتا ہے وہاں لوگوں کو اپنا پورا جسم ڈھانک کر رکھنا ہو گا اور کیڑے کے چپکنے کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

دلہن کی تلاش میں ناکامی،نوجوان نے زہر پی لیا

Comments are closed.