جاپان کا مشن کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل،ویڈیو
جاپان کا ستمبر میں روانہ ہونے والا مشن چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا ہے،جس کے بعد جاپان چاند پر پہنچنے والا دنیا کا 5 واں ملک بننے کے قریب ہے۔
باغی ٹی وی: جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) کے مطابق 25 دسمبر کو چاند پر بھیجے گئے مشن نے اہم سنگ میل حاصل کر لیا،یہ مشن کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا ہے مگر ابھی یہ لینڈ نہیں کرے گا،لگ بھگ ایک ماہ تک یہ مشن چاند کے مدار میں چکر لگاتا رہے گا اور پھر لینڈنگ کی کوشش کرے گا۔
اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (سلم) نامی یہ مشن چھوٹے اسپیس کرافٹ اور لینڈر پر مشتمل ہے جس کا وزن 200 کلوگرام ہے اس مشن کا بنیادی مقصد منتخب کردہ لینڈنگ کے مقام کے 100 میٹر کے اندر پن پوائنٹ لینڈنگ کی صلاحیت کا اظہار کرنا ہے جاپا نی مشن کو چاند کے استوائی خطے کے ایک چھوٹے گڑھے Shioli کے قریب اتارنے کی کوشش کی جائے گی۔
جوڑے نے سمندر میں زندگی گزارنے کیلئے تمام جائیداد فروخت کردی
https://x.com/SLIM_JAXA/status/1739264834594808182?s=20
یہ پہلی بار ہے جب جاپان کے سرکاری خلائی ادارے کی جانب سے چاند پر مشن بھیجا گیا ہے اس سے قبل ایک نجی جاپانی کمپنی نے کچھ عرصے قبل چاند پر مشن روانہ کیا تھا مگر وہ لینڈنگ میں ناکام رہا تھا مشن کے چاند کے مدار میں داخل ہونے کے بعد جاپانی خلائی ادارے نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اس سے قبل امریکا، روس، چین اور بھارت کے مشنز کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر چکے ہیں۔