باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاپانی سفیر کی معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین انرجی و پٹرولیم سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان میں آئل و گیس پالیسیوں اور سیکٹر میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی
ندیم بابر کا کہنا تھا کہ ہم اگلے ماہ 20 آئل و گیس بلاکس ایوارڈ کرنے جا رہے ہیں، ہماری حکومت نے ایل این جی کی درآمد کے لیے شعبہ پرائیویٹ سیکٹر کے لیے کھول دیا ہے، ہم ایل پی جی سیکٹر کی وسعت کے لیے نئی پالیسی لا رہے ہیں،
جاپانی سفیر کی معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات#baaghitv #pakistan #PTIGovernment @pid_gov pic.twitter.com/xSgwO4qm8U
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 24, 2020
ندیم بابر کا مزید کہنا تھا کہ ہم آئل مارکیٹنگ سٹریٹجک سٹوریج اور ٹریڈنگ مرکز بنا رہے ہیں، پٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعے موجود ہیں،
اس موقع پر جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کی پٹرولیم و توانائی سیکٹر کی پالیسیاں قابل ستائش ہیں،