جاپان کے جنوبی ساحلی شہر اوئٹا میں خوفناک آگ نے 170 سے زائد عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث آگ قریبی جنگلات اور ایک دور دراز غیر آباد جزیرے تک پھیل گئی۔ فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق آگ نے 48 ہزار 900 مربع میٹر رقبہ جلا دیا اور 175 رہائشیوں کو ہنگامی پناہ گاہوں میں منتقل کرنا پڑا۔رائٹرز کے مطابق فوجی اور فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ملک میں گزشتہ پچاس برس کی سب سے بڑی شہری آتشزدگی کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، اور فوٹیج میں پورے علاقے کو ملبے میں تبدیل ہوتے دیکھا گیا۔

آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک جبکہ 50 سالہ خاتون معمولی زخمی ہوئیں۔ جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائچی نے بے گھر ہونے والے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مکمل حکومتی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔کویوشو الیکٹرک پاور نے بتایا کہ علاقے کے تقریباً 300 گھروں کی بجلی معطل ہے۔ رقبے اور متاثرہ عمارتوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ آگ 1976 کی ساکاتا آتشزدگی کے بعد جاپان کی سب سے بڑی شہری آگ قرار دی جا رہی ہے

پاکستانی فضائی حدود کی بندش،ایئر انڈیا کو 4 ہزار کروڑ کا نقصان

Shares: