حزب اللہ کا جوابی وار،اسرائیل پر میزائل حملے،فوجی اڈہ نشانہ،یہودی چھپنے پر مجبور
حزب اللہ نے اسرائیل پر کروز میزائلوں سے بڑا حملہ کر دیا،اسرائیل کے شہر حیفا میں میزائل جا لگے ،اسرائیلی فوجی اڈے ڈیوڈ کو بھی نشانہ بنایا گیا ،تین لاکھ سے زائد یہودی زیر زمین پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہو گئے،کئی جگہوں پر آگ لگ گئی
لبنان پر اسرائیلی بمباری کے بعد حزب اللّٰہ نے پہلی بار دور مار راکٹوں سے اسرائیل پر حملہ کیا ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 85 راکٹ حملوں میں رمات ڈیوڈ فضائی اڈے اور ساحلی صنعتی شہر حیفہ کو نشانہ بنایا گیا ہے،رمات ڈیوڈ فضائی اڈے پر حملے میں ایک شخص جبکہ حیفہ کے قریب حملوں میں 3 افراد زخمی ہوئے، حزب اللّٰہ کے حملوں میں حیفہ کے قریب متعدد مقامات پر آگ لگ گئی ہے۔
شمالی اسرائیل میں رمات ڈیوڈ ایئربیس پر حزب اللہ کی جانب درجنوں راکٹ داغے گئے ہیں ، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنانی سرزمین سے لگ بھگ 10 راکٹ لانچوں کی نگرانی کی اور لبنان کی سرزمین سے داغے گئے زیادہ تر راکٹوں کو روک دیا گیا ،حزب اللہ کے حملوں سے حیفہ کے قریب عمارتوں کو نقصان پہنچا، کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور کم از کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں،اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ناداو شوشانی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس وقت شمالی اسرائیل میں لاکھوں افراد کو بموں سے تحفظ کے لیے بنائی گئی پناہ گاہوں میں پناہ لینی پڑی تھی،ان حالات کو دیکھتے ہوئے لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
دوسری جانب بیروت پر حملے کے بعد اسرائیل نے لبنان پر مزید حملے بھی کئے تھے، اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز لبنان پر 400 حملے کرنے کا دعویٰ کیا تھا اس ضمن میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے تنصیبات کو تباہ کردیا تاہم حزب اللہ کی جانب سے نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی .
حز ب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں الیکٹرانک آلات بنانے والی ٹیک کمپنی کو بھی نشانہ بنایا گیا، یہ واکی ٹاکی اور پیجر دھماکوں پر ابتدائی جواب ہے۔کشیدہ حالات کے پیش نظر اسرائیل نے شہریوں کومحتاط رہنےکی ہدایت کی جبکہ شمالی اسرائیل میں عوامی اجتماعات پرپابندی اور سکولز بند کردیئے گئے،دوسری جانب امریکا نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے امریکی شہری فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔
لبنان پیجر دھماکے،بھارت بھی ملوث نکلا،تہلکہ خیز انکشاف
اسرائیل کا پیجرز میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا انکشاف
لبنان میں پیجرز دھماکوں کے پیچھے کون؟،نیویارک ٹائمز کا انکشاف
اسرائیلی وزیراعظم کے قتل کی سازش کے الزام میں ایک شخص گرفتار
لبنان،پیجرز دھماکوں میں 11 اموات،4 ہزار سے زائد زخمی،اسرائیل پر الزام
لبنان میں پیجر دھماکوں پرحزب اللہ کا بیان جاری
امریکہ نے لبنان میں پیجر دھماکوں پر ردعمل ظاہر کر دیا
بیروت : ایران کے سفیر مجتبیٰ عمانی اسرائیلی پیجر دھماکوں میں زخمی، لبنان میں خون کے عطیات کی اپیل