پی ایس ایل8: پشاورمیں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے حوالے سے پی سی بی حکام کے فیصلے پر جاوید آفریدی کا خاموش احتجاج کا فیصلہ

0
43

کراچی: پشاور میں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کے فیصلے پر پشاور زلمی کے کے چئیرمین جاوید آفریدی نے خاموش احتجاج کا فیصلہ کیا ہے-

باغی ٹی وی : اس حوالے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کیلئے کراچی میں شیڈول ڈرافٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پشاور کے حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا اور سی ای او فیصل حسنین نے اشارہ دیا تھا کہ شہر اور صوبے خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال سے غیر ملکی کرکٹرز مطمئن نہیں اور وہاں کھیلنا نہیں چاہتے اس پر پشاور میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور صوبائی اپوزیشن پارٹیز نے بھی رمیز راجا کے بیان کی مذمت کی تھی۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ آج کراچی میں ہوگی جس میں ٹیمیں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے 18 رکنی اسکواڈ کو مکمل کریں گی پاکستان کرکٹ بورڈ کیجانب سےپہلی بار پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کراچی میں منعقد کروائی جارہی ہے۔

ڈرافٹ میں 517 غیر ملکی اور 491 پاکستانی پلیئرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں ایکشن سے بھرپور پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن سے قبل ٹیمیں جمعرات کو کراچی میں اپنے اسکواڈ کو مکمل کریں گی۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کیلئے ہالینڈ کے 15 ، اسکاٹ لینڈ کے 10، متحدہ عرب امارات کے 25 اور کینیڈا کے 10 کرکٹرز بھی دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں جب کہ افغانستان کے 43، آسٹریلیا کے 14، بنگلہ دیش کے 28، انگلینڈ کے 139، آئرلینڈ کے 9، نیوزی لینڈ کے 6، جنوبی افریقہ کے 25، سری لنکا کے 60، ویسٹ انڈیر کے 38 اور زمبابوے کے 11 کھلاڑی بھی چناؤ کے خواہش مند ہیں۔

پی ایس ایل ڈرافٹ میں ملکی و غیر ملکی ایک ہزار کے لگ بھگ کرکٹرز میں سے 6 فرنچائزیں مجموعی طور پر 61 پلیئرز کا چناؤ کریں گی۔

ڈارفٹنگ میں تمام چھ فرنچائز کے ذمہ داران اور ان کے نامزد کھلاڑی چناؤ کے عمل میں شریک ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، شاور زلمی، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے 8 کھلاڑی برقرار رکھنے کا استحقاق حاصل ہوگا جب کہ کھلاڑیوں کو دوسری ٹیموں کے کھلاڑی سے تبدیل کا حق بھی میسر آئے گی۔

پلاٹینم کیٹیگری

پلاٹینم کے پہلے راؤنڈ کی پہلی پِک لاہور قلندرز کی ہوگی، جس کے بعد اس راؤنڈ میں کوئٹہ، ملتان، کراچی کنگز، اسلام آباد اور پشاور زلمی اپنے پلیئرز کا انتخاب کریں گی لاہور قلندرز پلاٹینم میں شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان کو ری ٹین کرچکا ہے جس کے بعد وہ مزید ایک پلاٹینم پلیئر کا انتخاب کرے گا دیگر ٹیمیں پلاٹینم میں دو، دو پلیئرز منتخب کریں گی۔

ڈائمنڈ کیٹیگری
کراچی کنگز اور ملتان سلطانز ڈائمنڈ راؤنڈ میں کوئی پِک نہیں کریں گے۔ دیگر ٹیمیں اس کیٹیگری میں ایک ایک پلیئر پِک کریں گی۔

گولڈ پِک
گولڈ میں کراچی کنگز تین، پشاور اور لاہور دو، دو جبکہ ملتان اور کوئٹہ ایک ایک پلیئر پِک کریں گی۔ اسلام آباد نے اپنے تینوں گولڈ پلیئرز ری ٹین رکھے ہیں۔

سلور
سلور کیٹیگری میں ملتان پانچ، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ تین ، تین جبکہ کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی دو، دو پلیئرز پِک کریں گے۔

ایمرجنگ کیٹیگری
ایمرجنگ راؤنڈ میں ملتان نے اپنے دونوں پلیئرز برقرار رکھے ہیں، لاہور اور کراچی اس کیٹیگری میں مزید ایک پلیئر ڈرافٹ کرسکتی ہے جبکہ دیگر ٹیمیں دو، دو پلیئرز ڈرافٹ کریں گی۔

تمام ٹیمیں دو دو سپلیمنٹری پلیئر بھی ڈرافٹ کرسکتی ہیں۔

ڈرافٹ میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں میں فخر زمان پلاٹینم جبکہ محمد حفیظ اور نسیم شاہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں دستیاب ہیں احمد شہزاد، عابد علی، احسن علی، انور علی، فواد عالم ، سہیل تنویر، موسیٰ خان، محمد عرفان ، عثمان قادر اور ظفر گوہر گولڈ کیٹیگری میں ہیں۔

پلاٹینم غیر ملکی پلیئرز میں ایرون فنچ، میتھیو ویڈ، شکیب الحسن، ایلیکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، ڈاوڈ ملان، معین علی، تیمال ملز، روسی ون ڈر ڈوسن، راجا پکسا، ڈاسن شناکا، ہسارنگا، کیرون پولارڈ، ایوین لیوز، عادل رشید، ریس ٹوپلی، مارٹن گپٹل، جمی نیشم، تبریز شمسی اور کولن انگرم جیسے پلیئرز شامل ہیں۔

ڈرافٹ سے قبل کرکٹرز کی ٹریڈنگ، ٹرانسفر اور برقرار رکھنے کی ونڈوز بند کر دی گئیں ہیں اسلام آباد یونائیٹڈ میں شاداب خان، آصف علی، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، اعظم خان، فہیم اشرف، پائول اسٹیرلینگ، کولین منروو شامل ہوں گے-

کراچی کنگز میں حیدرعلی، شعیب ملک، عماد وسیم، محمد عامر، شرجیل خان، عامر یاسین، قاسم اکرم شامل ہوں گے-

لاہور قلندرز میں شاہین شاہ آفریدی، راشد خان، حارث رؤف، ڈیوڈ وائس، عبداللہ شفیق، کامران غلام، ہیری بروک، زمان خان شامل ہوں گے-

ملتان سلطانز میں محمد رضوان، شان مسعود، خوشدل شاہ، ریلی روسو، شاہنواز دھانی، ٹم ڈیوڈ، احسان اللہ، عباس آفریدی شامل ہوں گے-

پشاور زلمی میں بابراعظم، وہاب ریاض، روتھ فورڈ، محمد حارث، عامر جمیل، ٹام کوہلر، سلمان ارشد شامل ہوں گے –

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں محمد نواز، جوسن رائے، افتخار احمد، محمد حسنین، سرفراز احمد، عامر اکمل، نوین الحق، ویل صمد شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Leave a reply