مشہور بھارتی نغمہ نگار اور مصنف جاوید اختر نے مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے معاملے پر ردعمل دیا ہے-
اپنے بیان میں جاوید اختر نے کہا کہ پردے کا سخت مخالف ہوں،لیکن تاہم ان کا واضح مؤقف ہے کہ اس نظریے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ کسی خاتون کے ساتھ ہونے والے نامناسب رویے کو قبول کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے جو عمل سامنے آیا ہے، وہ کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہے، معاملہ صرف نظریات یا خیالات کے اختلاف تک محدود نہیں بلکہ ایک خاتون کے وقار، عزت اور احترام سے جڑا ہوا ہے۔
انہوں نے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے رویے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ایک عوامی عہدے پر فائز شخص سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہر شہری، خصوصاً خواتین، کے ساتھ انتہائی ذمہ داری، احترام اور شائستگی کا مظاہرہ کرے۔








