پی ٹی آئی نےٹویٹرپیج پربھارت آسٹریلیا میچ کے شراب کی مشہوری والی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟اہم خبرآگئی

لاہور:پی ٹی آئی نےٹویٹرپیج پربھارت آسٹریلیا میچ کے شراب کی مشہوری والی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے آفیشیل ٹویٹرپیج سے بھارت آسٹریلیا میچ کے شراب کی مشہوری والی ٹویٹ اپ لوڈ کرنے کے فوری بعد ڈیلیٹ کردی گئی

اس حوالے سے پی ٹی آئی ٹویٹرٹیم کی غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن جاوید بدرنے کہا ہے کہ یہ غلطی معمولی نہیں ہے ، ایسی پوسٹیں سوچ سمجھ کرکرنی چاہیں

 

 

جاوید بدرمزید کہتے ہیں کہ ایک طرف حکومت پاکستان کوریاست مدینہ کی طرز کی مملکت بنانا چاہتے ہیں تودوسری طرف اس قسم کی غلطیاں کررہے ہیں‌، اس سے عوام میں تاثراچھا نہیں جاتا

جاوید بدرنے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے انڈیا آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کی جھلکیاں شراب کی مشہوری کے ساتھ پوسٹ کردی

اس سے پہلے کہ میرے ٹویٹ کے فوری بعد پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ٹویٹ ڈلیٹ کردیں آپ خود دیکھ سکتے ہیں

Comments are closed.