کسی کو اجازت نہیں کہ ماورائے عدالت ٹھوک دے، جاوید لطیف،درخواست ضمانت پر بھی فیصلہ آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی

سیشن کورٹ نے ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی 30 مارچ تک ضمانت منظور کر لی عدالت نے جاوید لطیف کو ٹاؤن شپ پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا ایڈیشنل سیشن جج اسلم پنجوتہ نے 50،50ہزار مچلکوں کےعوض درخواست ضمانت منظور کی عدالت نے آئندہ سماعت پرپولیس سے جاوید لطیف کا ریکارڈ طلب کرلیا

‏مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نےضمانت کیلئے سیشن عدالت سےرجوع کیا تھا ،جاوید لطیف کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں لگائےجانے والے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں،ایف آئی آر درج کرنے کا مقصد درخواست گزار کو بلیک میل کرنا اور دباؤ ڈالنا ہے،

عدالت پیشی کے موقع پر جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے مریم نواز نواز شریف کی تصویر ہیں، مریم نواز کی نیب پیشی کے وقت ہم سب ساتھ جائیں گے، یہ شخص ایک ادارہ سے خوش ہے، وہ اسے انتقام کیلئے استعمال کرتا ہے، آپ اداروں کو استعمال نہ کریں، کسی کو اجازت نہیں کہ ماورائے عدالت ٹھوک دے، اگر آئین اور دھرتی تحفظ نہیں دیتی تو کون کہے گا زندہ باد، آئین و قانون کی بالادستی سے ملک چل سکتا ہے،یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ طاقتور ہو تو کسی کو ٹھوک دو، عوام کے مسائل آئین و قانون پر عمل کے بغیر حل نہیں ہوسکتے،ہم پاکستان کی حفاظت کے لئے مر مٹنے کیلئے تیار ہیں،

واضح رہے کہ ن لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیاجاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ،ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہورتھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا ،مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیاگیا،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا،جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگوکی ،مقدمہ بغاوت پراُکسانے،دھمکیاں دینے اور ملکی سالمیت کیخلاف بیان دینے پردرج کیا گیا

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کس طرح نوازشریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں دے رہے ہیں میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے

دوسری طرف میاں جاوید لطیف کی اس گفتگو کے بعد ان پرسخت تنقید کی جارہی ہے اوران کو شرپسند عناصرسے تعبیرکیا جارہا ہے اس بارے میں وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میاں جاوید لطیف نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان کے ایما پر ملکی سلامتی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا

جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ ن لیگ کی ملک دشمن سازشیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔ ن لیگ حکومت، عوام اور پی ڈی ایم سمیت سب کو بے وقوف بنانے کے چکروں میں ہیں۔ ن لیگ نے ہمیشہ اپنی شکست کے بعد سازشی رویہ اپنایا ہے۔ ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیلنے والے یہ نام نہاد قائدین پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں۔

Shares: