وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے میزائل حملے کو "بزدلانہ اقدام” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنا کر جنگی اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

باغی ٹی وی کے مطاق خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا کہ پاکستان اس حملے کا جواب ضرور دے گا، اور ایسا جواب دے گا جو بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت نے اشتعال انگیزی کرتے ہوئے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالیں، اور پاکستان اس غیر ذمہ دارانہ عمل کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان دفاع کرنا جانتا ہے، اور ہم اپنے عوام کے تحفظ کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی حملے میں آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد اور پنجاب کے شہر بہاولپور کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سویلین آبادی متاثر ہوئی ہے۔ اس بزدلانہ کارروائی میں ایک معصوم بچہ شہید ہوا ہے، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

بھارت کا بیک وقت مظفر آباد،بہاولپور،کوٹلی پر حملہ،بھارتی رافیل پاکستان نے گرا دیا

بھارت کا بیک وقت مظفر آباد،بہاولپور،کوٹلی پر حملہ،بھارتی رافیل پاکستان نے گرا دیا

روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ، صدر مملکت نے روس کے تعمیری کردار کو سراہا

Shares: