جوان صحافی و وکیل چوہدری رحمت گجر کی وفات پر اظہار تعزیت

قصور
گزشتہ دن قصور شہر کے سینئر صحافی و وکیل چوہدری رحمت گجر کی وفات پر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ کا اظہار افسوس،دعائے مغفرت

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن قصور کے سینئر اور جوان صحافی و وکیل چوہدری رحمت گجر موتلہ وفات پا گئے جن کی نماز جنازہ عیدے شاہ روڈ قصور شہر میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں صحافیوں،وکلا،تاجر برادری و ہر شعبہ زندگی کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی
وکلا و صحافیوں کی مشترکہ تنظیم آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ نے اس موقع پر گہرے دکھ او رنج کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے دعا مغفرت کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی
مرحوم رحمت گجر موتلہ حق سچ کا ساتھ دیا اور صحافت کیساتھ ساتھ وکالت میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں
ان کی وفات پر اہلیان علاقہ سوگ کی کیفیت میں مبتلا ہیں

Comments are closed.