جے شاہ بلا مقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب

0
123

دبئی: بھارت کے جے شاہ بلا مقابلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ جے شاہ یکم دسمبر 2024 سے باقاعدہ طور پر آئی سی سی کے چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ جے شاہ، جو جنوری 2021 سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین کے طور پر کام کر رہے ہیں، نے آئی سی سی کی چیئرمین شپ کے لئے کاغذات جمع کرانے کا واحد امیدوار تھے۔نومنتخب چیئرمین جے شاہ نے اپنے انتخاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کرکٹ کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت ایک اہم موقع ہے جس سے کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا اور وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
جے شاہ نے کہا، "کرکٹ کے فروغ کے لئے آئی سی سی ٹیم اور رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہوں۔” انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے اور کرکٹ کے مختلف فارمیٹس کی بقا کے لئے توازن پیدا کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ کرکٹ کو پہلے سے زیادہ مقبول کھیل بنایا جائے۔جے شاہ کی قیادت میں آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ کی ترقی اور عالمی سطح پر کرکٹ کے مختلف فارمیٹس کو فروغ دینے کے لئے نئی پالیسیوں اور اقدامات کا اعلان متوقع ہے۔ ان کے انتخاب سے قبل کسی دوسرے امیدوار نے چیئرمین شپ کے لئے کاغذات جمع نہیں کرائے، جس کے باعث جے شاہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

Leave a reply