چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) جے شاہ کو بھارتی فوج کی حمایت پر سخت تنقید کا سامنا ہے، اور انہیں ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ جے شاہ کے حالیہ بیانات اور رویے نے آئی سی سی کی غیرجانبداری کو مشکوک بنا دیا ہے۔جے شاہ نے حالیہ دنوں میں بھارتی فوج کی کھل کر حمایت کی، جبکہ اسی دوران آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کو اپنے بلے پر "امن” کا پیغام درج کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ خواجہ کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات کے تناظر میں امن کا فروغ تھا، مگر آئی سی سی نے ان کے اس اقدام پر پابندی عائد کر دی تھی۔

تجزیہ کاروں اور سابق کھلاڑیوں نے اس تضاد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک جانب آئی سی سی ایک غیرسیاسی اور انسان دوست پیغام پر پابندی لگاتی ہے، جبکہ دوسری جانب اس کے چیئرمین ایک ملک کی فوج کی حمایت میں بیانات دیتے ہیں، جو بظاہر سیاسی نوعیت کے حامل ہیں۔

"عثمان خواجہ کا پیغام مکمل طور پر غیر سیاسی اور امن پر مبنی تھا، جبکہ جے شاہ کی فوجی حمایت سیاسی پس منظر رکھتی ہے۔ یہ عمل آئی سی سی کی غیرجانبداری پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔”سوشل میڈیا پر بھی جے شاہ کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، جہاں صارفین "Double Standards of ICC” اور "Justice for Usman Khawaja” جیسے ہیش ٹیگز کے ذریعے اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

میں اسے گولی مار دوں گا،یہ بدمعاش ہے،لال مسجد سے مولانا عبدالعزیز نے مفتی عبدالقوی کونکال دیا

طالبان کے نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر کا ‘خفیہ دورہ’ انڈیا، اہم ملاقاتیں

Shares: