ایشین کرکٹ کونسل کا جے شاہ کو ایک سال کی توسیع ملنے کا باضابطہ اعلان

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے جے شاہ کو ایک سال کی توسیع ملنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ اے سی سی اعلامیہ میں کہا گیا کہ بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ ایک بار پھر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والے اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ جے شاہ کو توسیع دینے کی تجویز سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا نے دی تھی۔ اے سی سی سالانہ جنرل میٹنگ میں جے شاہ کو ایک سال کی توسیع دی گئی۔اس سالانہ جنرل میٹنگ میں جاپان، انڈونیشیا کرکٹ ایسوسی ایشن کو ممبرشپ بھی دی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جاپان اور انڈونیشیا کو بطور ممبر ایشین کرکٹ کونسل میں شامل کیا گیا۔اسی طرح تاجکستان کرکٹ ایسوسی ایشن کو اے سی سی کی مشروط ممبر شپ دی گئی ہے۔

Comments are closed.