جیالو، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے بھی کمر کس لو،آصف زرداری، بلاول

0
60

جیالو، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے بھی کمر کس لو،آصف زرداری، بلاول
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں منتخب ہونے والے تمام جیالے امیدواروں کو مبارک باد دی ہے

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کے 14 اضلاع میں جیالے امیدواروں کی واضح کامیابی عوام کا تیر پر اعتماد ہے، سندھ کے عوام نے جیالے امیدواروں کو ووٹ دے کر دراصل اپنی ترقی اور خوش حالی کے تسلسل پر مہر لگائی ہے، بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی غیرمعمولی کامیابی اگلے عام انتخابات میں پی پی پی کی کامیابی کا نوشتہ دیوار ہیں،سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ابتدائی قدم ہے، پی پی پی ملک بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی،

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں پی پی پی کی تاریخی کامیابی پر اظہار تشکرکیا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے پی پی پی کی بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی عوام کے اعتماد کا عکاس ہے الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں اور ان کی کامیابی کو یقینی بنانے والے جیالوں کو مبارک باد ،پارٹی عہدیداران و کارکنان کی محنت اور عزم کا یہ تسلسل ملک میں عوام کی فیصلہ کن فتح کی نوید ثابت ہوگی جیالو، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے بھی کمر کس لو، فتح آپ کی منتظر ہے پیپلز پارٹی عوام کے بلدیاتی مسائل حل اور اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے

الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

ٹاؤن کمیٹی شکارپور میں پی پی کی سب سے زیادہ نشستیں
ٹاؤن کمیٹی شکار پور کی 32 میں سے 28 نشستوں کے نتائج آ گئے ، یہاں بھی پیپلز پارٹی 14 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے رہی، جی ڈی اے 4 اور جے یو آئی ف 3 نشستیں حاصل کرسکی ہیں۔ٹاؤن کمیٹی قمبرشہدادکوٹ کی کل46 میں سے36 نشستوں کے نتائج آ گئے جن میں سے 26 نشستیں پیپلز پارٹی، 9 آزاد امیدوار اور جے یو آئی ف ایک نشست پر جیتنے میں کامیاب رہی۔

ٹاؤن کمیٹی تھرپارکر کی 26نشستوں کے نتائج، پی پی کی19نشستیں
ٹاؤن کمیٹی تھرپارکر کی تمام 26نشستوں کے نتائج آ گئے ان میں سے19نشستوں پر پیپلز پارٹی، 4 پر آزاد امیدوار اور 3 پر پی ٹی آئی کامیاب رہی

ٹاؤن کمیٹی عمرکوٹ کی تمام 36 نشستوں کے نتائج سامنے آ گئے جس کے مطابق ان میں سے 28 نشستیں پیپلز پارٹی، جی ڈی اے 6 اور جے یو آئی ف ایک نشست جیت سکی ہے۔

ٹاؤن کمیٹی کشمور میں پی پی کی 39 میں سے 32 نشستیں

ٹاؤن کمیٹی کشمور میں بھی پیپلز پارٹی نے شاندارفتح حاصل کی جہاں اب تک 39 نشستوں کے نتائج سامنے آئے ہیں جن میں سے پیپلز پارٹی نے 32 نشستیں جیت لیں۔

ٹاؤن کمیٹی سکھر کی تمام 17 نشستوں کے نتائج آ گئے جس میں پیپلز پارٹی 11 ، آزاد امیدوار 3 اور پی ٹی آئی نے 2 نشستوں پر کامیابی سمیٹی جب کہ جی ڈی اے ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

ٹاؤن کمیٹیز
نو شہرو فیروز کی کل 82 میں سے 75 نشستوں کے نتائج آ گئے جن میں سے 57 نشستیں پیپلز پارٹی نے حاصل کیں جب کہ آزاد امیدوار 13، مسلم لیگ (ن)، جی ڈی اے ، ایم کیو ایم اور دیگر نے ایک، ایک نشست لی۔

ٹاؤن کمیٹی سانگھڑ میں اب تک 67 میں سے 45 نشستوں کے نتائج سامنے آئے ہیں جن میں سے 32 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لیں جب کہ سانگھڑ میں واضح اثر رکھنے والی جی ڈی اے اب تک صرف 8 نشستیں جیت سکی ہے۔

ٹاؤن کمیٹی میرپور خاص کی 69 میں سے 68 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آگئے ۔

نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 53 نشستیں اپنے نام کر کے واضح برتری حاصل کرلی جب کہ 7 نشستیں جیت کر آزاد امیدوار دوسرے اور 4 نشستیں جیت کر ایم کیو ایم تیسرے نمبرپر رہی۔

پیپلز پارٹی نے ٹاؤن کمیٹی نواب شاہ کی56 میں سے 36 نشستیں جیت لیں تاہم ایم کیو ایم نواب شاہ کے شہری علاقے سے کوئی نشست نہ جیت سکی ہے۔

ٹاؤن کمیٹیز
جی ڈی اے 65، آزاد امیدوار 62 اور تحریک انصاف صرف 10 نشستیں لے سکی جب کہ جے یو آئی ف 8 اور دیگر جماعتوں نے 12 نشستیں جیتیں۔ سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت 14 اضلاع کی ٹاؤن کمیٹیوں میں بھی پیپلز پارٹی بھاری اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی جہاں 694 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی نے اب تک 426 نشستیں جیت لی ہیں۔

پیپلز پارٹی نے سندھ میں چار ڈویژنز کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی
شہری علاقوں کی میونسپل کمیٹیوں میں اب تک کل 354 میں سے 309 نشستوں کے نتائج سامنے آچکے ہیں جن میں پیپلز پارٹی 244 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔

Leave a reply