نواب شاہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعنائت اللہ)کی تحصیل قاضی احمد میں محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر جانے والے جیالوں کی وین تیزرفتاری کے باعث نواب شاہ روڈ چنیسر اسٹاپ پر الٹ گئی پولیس کے مطابق 15 افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو 1122 ایمبولینسوں کے ذریعے پی ایم یو ہسپتال نواب شاہ منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں سے پاکستان پیپلز پارٹی شہید بینظیر آباد کے جیالے کونسلرز شامل ہیں زخمیوں کی مزید طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

Shares: