پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان بشریٰ انصاری نے اپنی پہلی شادی سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئےسابق شوہر کو روایتی پاکستانی مرد قرار دے دیا-
بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ’365 نیوز‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی،اداکارہ اشنا شاہ کو دیئے گئے انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ،بچپن ہی سے انہوں نے اپنے والدین کو ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور احترام سے پیش آتے دیکھا اور یہی سوچ ان کے ذہن میں بھی پروان چڑھی کہ شادی کے بعد سب کچھ اچھا ہوتا ہے، حقیقت اس کے بالکل برعکس ہوتی ہے، وہ اور ان کی بہنیں اکثر یہ شکوہ کرتی تھیں کہ ابا نے ہمارے ساتھ زیادتی کی کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ شادی پریوں کی کہانیوں جیسی ہوتی ہے، لیکن جب شادی ہوئی تو سب کچھ الٹ نکلا۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ ان کے پہلے شوہر اقبال انصاری ایک بہت اچھے انسان اور ہدایتکار ہیں، لیکن فطری طور پر وہ بھی ایک روایتی پاکستانی مرد کی مانند تھے، ہماری کبھی نہ بن سکی، ازدواجی زندگی خوشگوار نہ ہونے کی وجہ سے وہ علیحدگی پر مجبور ہوئیں،روایتی پاکستانی مردوں کی تربیت میں اصل قصور ان کی ماؤں کا ہوتا ہے، کیونکہ وہ ان کی پرورش ایسے کرتی ہیں کہ اگر لڑکا ہے تو وہ گھر کا کام نہیں کرے گا، بلکہ اسے گھر میں ایک خاص مقام دیا جاتا ہے، جب کہ لڑکیوں کو یہی سکھایا جاتا ہے کہ بھائی نے کچھ نہیں کرنا، تم نے کام کرنا ہے۔ وہ بڑے ہوکر ماماز بوائے بن جاتے ہیں، جس کے اثرات شادی شدہ زندگی پر پڑتے ہیں۔
حسن ابدال : گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی ، 5 افراد لاپتہ ، 5 کو بچا لیا گیا
بشریٰ انصاری نے بتایا کہ وہ کبھی بھی نو عمر اداکاروں کو نہیں ڈانٹتیں، کیونکہ جب وہ اپنے بچوں کو نہیں ڈانٹتیں تو کسی اور کو کیوں ڈانٹیں،انہوں نے بتایا کہ جب وہ ڈراما سیریل ’آنگن ٹیڑھا‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں تو اس دوران ایک دن اداکار سلیم ناصر نے انہیں کسی بات پر ڈانٹ دیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے،اداکارہ کے مطابق ان کا دل بہت کمزور ہے، اگر کوئی اونچی آواز میں بھی بات کرتا ہے تو وہ ڈر جاتی ہیں۔
روس کے مشرقی ساحل کے قریب زلزلہ، سونامی کی وارننگ
یاد رہے کہ بشریٰ انصاری کی پہلی شادی معروف پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی اور 36 سال بعد دونوں کے درمیان 2020 میں طلاق ہوئی،جس کے بعد اداکارہ کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں خاص طور پر اقبال حسین کے ساتھ نام جوڑا جاتا رہا،اگرچہ بشریٰ انصاری نے کافی عرصے تک ان افواہوں کی تردید کی، تاہم بعد میں انہوں نے اقبال حسین کے ساتھ دوسری شادی کا اعتراف کرلیا۔