جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانیوالے مسافر گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے ماطبق پشاور ایئرپورٹ پر جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے تین مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا، تینوں مسافر نجی ایئرلائن سے پشاور سے جدہ، شارجہ جانا چاہ رہے تھے۔

سی اے اے حکام کے مطابق مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے گئے تو وہ جعلی نکلے، تینوں مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد محکمہ صحت کے حوالے کردیا گیا ہے

واضح رہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران باچا خان ایئرپورٹ کے 9 مسافروں کی کورونا رپورٹ جعلی نکلی ہے۔ ایئرپورٹ منیجر عبید الرحمان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو مسافروں کے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ پشاور میں گزشتہ روز بھی 6 مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹس جعلی نکلی تھیں۔

Shares: