واشنگٹن: امریکی محکمہ انصاف نے سزا یافتہ بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین فائلز سے متعلق مزید دستاویزات جاری کر دیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 29 ہزار صفحات پر مشتمل نئی دستاویزات میں سی سی ٹی وی ویڈیوز اور قانونی ریکارڈ شامل ہےامریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے دستاویزات میں صدر ٹرمپ کے خلاف 2020 کے انتخابات سے پہلے لگائے گئے غیردرست اور سنسنی خیز دعوے شامل ہیں جو کہ بے بنیاد اور جھوٹے ہیں ، ان دعوؤں میں سچائی ہوتی تو اب تک صدر ٹرمپ کے خلاف انہیں استعمال کیا جا چکا ہوتا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے 2 روز پہلے بھی جیفری ایپسٹین کیس کی دستاویزات جاری کی تھیں جن میں زیادہ تر تصاویر، کال لاگز، عدالتی ریکارڈ شامل تھا،ڈیموکریٹس اور کچھ ری پبلکن ارکان کی جانب سے صدر ٹرمپ پر ایپسٹین کیس سے متعلق معلومات چھپانے کا الزام لگانے پرامریکی کانگریس نے گزشتہ ماہ ایپسٹین کیس سے متعلق تمام دستاویزات جاری کرنے کی منظوری دی تھی، ایپسٹین فائلز میں ٹرمپ، سابق برطانوی شہزادے اینڈریو اور دیگر عالمی مشہور شخصیات کے مجرم جیفری ایپسٹین سے روابط کا ذکر ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری حکومت کااچھا فیصلہ ہے،مفتاح اسماعیل

رونالڈو نے سعودی عرب میں 2 لگژری ولاز خرید لیے

روزانہ 2 لاکھ لیٹر جعلی دودھ فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

واضح رہے کہ ارب پتی امریکی جیفری ایپسٹین کو 2019 میں پولیس نے درجنوں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے، بلیک میل کرنے اور جنسی غلام بنانے کے الزام پر گرفتار کیا تھا تاہم وہ اگست 2019 میں اپنی جیل میں مردہ پایا گیا تھا۔

Shares: