جہانگیر ترین نے پارٹی کا نام فائنل کر لیا

جہانگیر ترین گروپ نے پارٹی کا نام فائنل کر لیا-

باغی ٹی وی: تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین کا قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے لاہور میں پارٹی سیکرٹریٹ بھی تیار ہوچکا ہے جبکہ اب پارٹی کا نام بھی فائنک کر لیا گیا ہے-

ذرائع کے مطابق پارٹی کا نام ” پاکستان مسلم لیگ جناح” ہوگا اور انتخابی نشان عقاب ہو گا ، نئی پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین خود ہوں گے جبکہ پارٹی کیلئے جہانگیر ترین کراچی‘ اندرون سندھ‘ کے پی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے علاوہ علیم خان اور پی ٹی آئی کےکئی ناراض رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کاامکان ہے جس میں ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، وہاڑی، لودھراں اور ملتان کےسیاسی خاندانوں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ پارٹی کے لئے تین نام زیر غور ہیں جہانگیر ترین اور ہم خیال دوستوں کی جانب سے نئی پارٹی کیلئے ابتدائی کام بھی مکمل کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، نئی پارٹی کیلئے نام پر بھی غور و خوض شروع کر دیا گیا ہےپی ٹی آئی چھوڑنے والے متعدد رہنماؤں نے جہانگیر ترین کے ساتھ شمولیت کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے، آئندہ چند روز میں جہانگیر ترین کے ساتھ چلنے کا اعلان بھی کریں گے-

Comments are closed.