جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری کی کونسی درخواست منظور کر لی گئی؟ اہم خبر
جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری کی کونسی درخواست منظور کر لی گئی؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں میگامنی لانڈرنگ اور جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، نیب کی ٹیم نے فریال تالپوراورعبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا،
سابق صدرآصف زرداری کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی ،آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو سفر نہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ سابق صدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے،
عدالت نے سابق صدرآصف زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی اورملزموں کے ریمانڈ میں 7 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت دے رکھی ہے آصف زرداری کراچی چلے گئے ہیں اور فریال تالپور اڈیالہ جیل میں قید ہیں.