لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے میں میں جعلی دودھ کا سب سے بڑا نیٹ ورک چلانے والے گروہ کو پکڑ لیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک کارروائی کرتے ہوئے جعلی دودھ بنانے والے ملزم مقصود بھٹی، روف بھٹی اور ڈاکٹر خالد کو گرفتار کر کے نیٹ ورک توڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔مقصود بھٹی 6 اور رؤوف بھٹی 8 مقدمات میں طویل عرصہ سے پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔
وزیر اعلٰی پنجاب، مریم نواز شریف نے چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری ہوم اور آئی جی پنجاب کا کامیابی پر شکریہ ادا کیاڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ملزمان روزانہ 2 لاکھ لیٹر جعلی دودھ تیار کر کے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے تھے۔
تمام ریاستی اداروں کے تعاون سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے, وزیراعظم
قبل ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی اور ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی میں 27 ہزار لیٹر جعلی دودھ برآمد کرکے تلف کر دیا تھا جوخشک پاوڈر اور ویجیٹیبل آئل سے تیار کیا جا رہا تھا اورانسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہو سکتا تھا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا تھا کہ کارروائی فیض آباد کے قریب محمدی کالونی میں قائم ایک غیر قانونی ملک پروڈکشن یونٹ کے خلاف کی گئی،کارروائی کے دوران موقع سے 4 مکسنگ مشینیں بھی تحویل میں لے لی گئیں جو جعلی دودھ تیار کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں اس کے علاوہ 3200 کلو گھی اور 2500 کلو خشک پاوڈر بھی برآمد کیا گیا۔
سعودی عرب میں منشیات وصول کرتے ہوئے 6 پاکستانی گرفتار








